ٹماٹر اور قوت باہ

                                                                           ٹماٹر کھائیں مردانہ طاقت بڑھائیں 

اگر ہفتے میں دو بار ٹماٹر سے بنی چیزیں کھالی جائیں تو پروسٹیٹ کے سرطان کا خطرہ ایک تہائی کم ہو سکتا ہے۔ ٹماٹر میں پایا جانے والا کیمیائی مادہ لانگو پین (Lycopene) نہ صرف اسے خوش رنگ بناتا ہے بلکہ یہ مردانہ صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے تحقیق دانوں نے ٹماٹر کے بارے میں تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ لانگو پین حملہ قلب کے خطرہ کو بھی کم کرنے میں معاون ہے۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کے سائنس دانوں نے تحقیق کی اور یہ بتایا کہ کو اگر ہفتے میں ٹماٹر سے تیار شدہ دو چیزیں کھالی جائیں تو غدہ مثانہ (پروسٹیٹ) کے سرطان کا خطرہ ایک تہائی کم ہو جاتا ہے۔  دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تحقیق کاروں کے مطابق لائکو پین مردو میں تولیدی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔ تجربے کے دوران دیکھا گیا کہ جو لوگ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں ان میں لائکو پین کا ارتکاز کم ہوتا ہے۔ تجربے کے دوران چند لوگوں کو مرتکز لائکو چین کی گولیاں دن میں دو بار کھلائی گئیں ایک ماہ کے بعد نتیجے سے پتہ چلا کہ ان میں سے تقریباً دو تہائی کے کرم منی میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹماٹر یا ٹماٹر سے تیار شدہ اشیاء جیسے چکنی یا کیچپ کھانے سے کرم منی کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post